وزارت داخلہ نے گزشتہ روز جادھو پور یونیورسٹی میں پارلیمنٹ حملے کے مجرم افضل گرو کی ستائش میں نعرے بازی کے واقعہ پر مغربی بنگال حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ " وزارت نے مغربی بنگال حکومت کو جادھوپور یونیورسٹی میں مظاہرے کی رپورٹ سونپنے کا حکم دیا ہے ، جہاں یونیورسٹی کیمپس میں ملک
مخالف اور افضل گرو کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی تھی"۔
ریاست کے سرکاری حکام کو مرکزی وزارت داخلہ اور وزارت ترقی انسانی وسائل کی طرف سے ایک فیکس موصول ہوا ہے ، جس میں گزشتہ شب جادھوپور یونیورسٹی کے طلبہ کے مظاہرے میں افضل گرو، عشرت جہاں اور دیگر زیر حراست ملک مخالف عناصر کی حمایت میں نعرے لگائے جانے کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئي ہے۔